لاہور(نمائندہ جنگ)حلقہ این اے 124 کے ریٹرنگ آفیسر نے حمزہ شہباز شریف کاپارٹی سرٹیفکیٹ وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ حمزہ شہباز شریف کا پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کروانے کیلئے ان کا نمائندہ متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش ہوا ریٹرننگ آفیسر نے حمزہ شہباز شریف کے نمائندے سے جب اتھارٹی لیٹر طلب کیا تو ان کے پاس اتھارٹی لیٹر موجود نہ تھاجس پر ریٹرننگ آفیسر نے پارٹی سرٹیفکیٹ وصول کرنے سے انکار کرتے ہوئے حمزہ شہباز کے نمائندے کو پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کروانے کیلئے حمزہ شہباز ذاتی طور پر خود پیش ہوں یا پھر ان کا اتھارٹی لیٹر فراہم کیا جائے جس پر حمزہ شہباز کے نمائند ے نے حمزہ شہباز سے اتھارٹی لیٹر حاصل کرنے کے بعد ان کے پارٹی سرٹیفکیٹ کو ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروا دیا ۔