• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شاہد خاقان کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

لاہور ہائی کورٹ نے ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو این اے 57 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

اس موقع پر عدالت نے ایپلٹ ٹربیونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کو این اے 57 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی تاحیات نااہلی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایپلٹ ٹریبونل کو تاحیات نااہل کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے لہذا ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

تازہ ترین