راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کا دو ارب 97کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس فری بجٹ منظوری کیلئے آج پیش کیا جائے گا، سال 2018-19کے بجٹ کیلئے ترقیاتی کاموں کیلئے ایک ارب 33کروڑ 66لاکھ روپے جبکہ غیرترقیاتی اخراجات کیلئے ایک ارب 63کروڑ 55لاکھ روپے رکھے جار ہے ہیں، اس سلسلے میں آج دن اڑھائی بجے میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے آڈیٹوریم میں خصوصی اجلاس ہوگا جہاں میئر راولپنڈی سردار نسیم خان دو ارب 97کروڑ 60لاکھ 75ہزار روپے کا بجٹ منظوری کیلئے اجلاس کے سامنے پیش کریں گے، معلوم ہوا ہے کہ شہر کے چھوٹے بڑے گیارہ نالوں کی صفائی کیلئے کوئی محکمہ ذمہ داری لینے کو تیار نہیں تھا بجٹ میں ان نالوں کی صفائی کیلئے دو کروڑ روپے کا خصوصی فنڈ رکھا جا رہا ہے۔