• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان،ہری پور کا رہائشی ٹریفک حادثے میں ہلاک

ٹوکیو (عرفان صدیقی )جاپان میں مقیم32سالہ پاکستانی ٹریفک حادثے میں جاںبحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور ہزارہ سے تعلق رکھنےوالے32سالہ تیمور خان 6ماہ قبل روزگاری کی تلاش میں جاپان پہنچا تھا ،گزشتہ روز اپنی کمپنی کی گاڑی پورٹ پر چھوڑنے جارہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر سمندر میں جا گری ،بعد ازاں غوطہ خور اور کرین کی مدد سےگاڑی اور تیمور کو سمندر سے نکالا گیا تاہم اس وقت تک تیمور خان زندگی کی بازی ہار گیا تھا ،تیمور خان ایک زندہ دل نوجوان تھا جو ہر خوشی کے موقع پر جاپان کے مختلف مقامات پر اپنی تصاویر لیکر سوشل میڈیا پر لگایا کرتا تھا، اس کی المناک موت پر جاپان میں پاکستانی کمیونٹی افسردہ ہے مرحوم کی میت اگلے چند دنوں میں پاکستان روانہ کی جائے گی۔
تازہ ترین