• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ میں عوام نے زاہد حامد کی گاڑی کو گھیر لیا

سیالکوٹ میں عوام نے زاہد حامد کی گاڑی کو گھیر لیا

سيالکوٹ میں مشتعل عوام نے سابق وفاقی وزير زاہد حامد کی گاڑی کو گھیر لیا اور شدید نعرے بازی بھی کی۔

پوليس کے مطابق واقع سيالکوٹ کی تحصيل پسرور ميں پیش آیاجہاں سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد حلقہ این اے 74 سے اميدوار اپنے بیٹے علی زاہد کے ہمراہ نشان الاٹمنٹ کے سلسلہ ميں کچہری پہنچے ۔

اس موقع پر 50 سے زائد مشتعل افراد نے زاہد حامد کی گاڑی کو گھیر لیا، اس پر ڈنڈے برسائے اور زاہد حامد چور کے نعرے بھی لگائے ۔اسی دوران ڈرائیور نے تیز رفتاری سے گاڑی بھگا دی اور وہ وہاں سے چلے گئے۔

تازہ ترین