• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہی جیتے گا جس پر نواز شریف کا ہاتھ ہوگا، مریم نواز

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے وطن واپسی کا فیصلہ اپنی والدہ کی صحت سے مشروط کردیا، انہوں نے کہاکہ انتخابات میں وہی جیتے گا جس پر نواز شریف کا ہاتھ ہوگا۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان واپسی کا فیصلہ والدہ کی صحت سے مشروط ہے لیکن جلد واپس جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو نشانہ بنا یا جا رہا ہے مگر عوام سے دور نہیں کیا جا سکتا، نواز شریف کا بیانیہ گھر گھر پہنچ چکا ہے، عوام جانتے ہیں کسے ووٹ ڈالنا ہے، پاکستانی قوم جمہوریت کیلئے اچھا فیصلہ کرے گی۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ نواز شریف کا خوف ہے کہ جس نے پہلےکچھ نہیں کیا آج وہ بھی کام کرنے پر مجبور ہے۔

تازہ ترین