• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان واقعہ ، کوئی بات تصدیق کے بغیر کبھی نہیں کہتا، نوا ز شریف

لندن (مرتضیٰ علی شاہ ) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے ملتان میں مسلم لیگ (ن ) کے امیدوار رانا اقبال سراج پر تشدد کے واقعے کے حوالے سے کہا ہے کہ میں کوئی بات تصدیق کے بغیر کبھی نہیں کہتا جبکہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سب کو پتہ ہے رانا اقبال سراج کو بیان بدلنے پر کس نے مجبور کیا،پاکستان میں کیا ہو رہا ہے اور کیا ہوتا رہا اس سے متعلق سب جانتے ہیں۔ لندن کی ہارلے اسٹریٹ کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے اقبال سراج نے کس کے کہنے پر بیان بدلا ہے، رانا اقبال سراج نے جو پہلے کہا وہی سچ ہے ۔بعد میں دباؤ سے بدلوائے گئے بیان کی اہمیت نہیں رہتی۔

تازہ ترین