• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی پی بی 29 کوئٹہ 6 سے امیدوار

کوئٹہ(الیکشن ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کوئٹہ سٹی خواتین ونگ کی کارکنوں نادیہ پرویز ،شکیلہ قدوس،نورین گلزار ،سعدیہ نوید،حنا عابد اور دیگرنے کہا ہے کہ پی بی 29 کوئٹہ 6کے عوام پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار راحیلہ حمید خان درانی کو کامیاب بنائیں رہنمائوں نے کہا کہ راحیلہ حمید خان درانی نے ہمیشہ کوئٹہ کی عوام کی خدمت کی ہے اور وہ گزشتہ دو دہائیوں سے صوبے کے سماجی میدان میں متحرک ہیں انہوں نے کوئٹہ سٹی میں بلا رنگ و نسل عوامی خدمت کی رہنمائوں نے کہا کہ راحیلہ درانی کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں انہوں نے مختلف سکولز کالجز میں سہولیات فراہم کی ہیں بالخصوص خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے میگا منسوبے بھی انہیں کی توسط سے اہل کوئٹہ کو ملے ہیں ایس او ایس ویلج اداراہ بہبود عمر رسیدہ افراد کی عمارتوں کی تعمیر میں بھی انکا اہم کردار ہےرہنمائوں نے حلقہ 265 اور پی بی 29 کی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنا قیمتی ووٹ راحیلہ درانی کو دیں اور شیر کے نشان پر مہر لگائیں۔

تازہ ترین