امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ نگراں حکومت پیٹرولیم قیمتوں میں کیا گیا حالیہ اضافہ واپس لے۔
سراج الحق ایک بیان میں ماہ جولائی شروع ہوتے ہی نگراں حکومت کی جانب سے دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیے جانے کی مذمت کررہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نگراں حکومت کو بار بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حق نہیں، نگراں حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لے۔
سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ 25جولائی کو قوم نے درست فیصلہ کر لیا تو آئندہ کوئی چور ایوانوں میں نہیں پہنچ سکے گا، جاگیرداروں اور ظالم سرمایہ داروں کو اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے۔
ادھر نگراں وزیراطلاعات علی ظفر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تلخ فیصلہ کرنا پڑا۔