• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ یونائٹیڈ پارٹی کارکنوں پر انحصار کرتی ہے، جلال محمود شاہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے منشور میں قومی مفادات کے تحفظ، گڈ گورننس، نکاسی و فراہمی آب، معیشت، روزگار اور بلدیاتی اداروں کی بہتری سمیت دیگر اہم چیزیں شامل ہیں، الیکشن میں کامیابی کے لئے بعض نشستوں پر جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلال محمود شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ یونائٹیڈ پارٹی کارکنوں پر انحصار کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہمارے امیدوار قومی اسمبلی کی 7 اور صوبائی اسمبلی کی 31 نشستوں پر حصہ لے رہے ہیں، کامیابی کے لئے ہم نے بعض نشستوں پر جی ڈی اے اور پی ٹی آئی سے اتحاد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹرز لسٹوں میں خامیوں کے باوجود بہتری آئی ہے۔
تازہ ترین