• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کا سیکوئل بنانے پرغور


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ اور سونم کپور کی کامیاب فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کے ہدایت کار اس کا سیکوئل بنانے پر غور کررہے ہیں۔

فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کا سیکوئل بنانے پرغور

چار سہیلیوں کی دوستی پر بنائی گئی فلم ’’ ویرے دی ویڈنگ‘‘ منفرد کہانی کے ساتھ ساتھ فیشن اور اسٹائل کی وجہ سے باکس آفس پر دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے خاصی مقبول رہی جس میں نوجوان نسل کی دو مقبول فنکارائیں کرینہ کپور اور سونم کپور پہلی بار ایک ساتھ اکٹھے جلوہ گر ہوئی تھیں۔

فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی مقبولیت کے بعد فلمسازوں نے فلم کا سیکوئل بنانے پر غور شروع کردیا ہے جس میں سونم کپور اور سوارہ بھاسکر کو برقرار رکھا جائے گا جبکہ کرینہ کپور کو فلم کے سیکوئل کا حصہ بنانے کے لئے ملاقاتیں جاری ہیں۔

یکم جون کو ریلیز ہونے والی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ نامور فنکار انیل کپوراور جتیندر کی صاحبزادی ایکتا کپور کی مشترکہ پروڈکشن میں بنائی گئی۔

تازہ ترین
تازہ ترین