• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں مون سون بارش کی پیش گوئی،سانگھڑ میں ریڈ الرٹ جاری

سندھ میں مون سون بارش کی پیش گوئی،سانگھڑ میں ریڈ الرٹ جاری

سانگھڑ(نامہ نگار) سندھ میں مون سون کی شدید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد سانگھڑ میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں کہ بارشوں سے پہلے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جائے، اور برساتی پانی کے نالوں کی صفائی سمیت نکاسی آب کی مشینوں کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے، جبکہ اس حوالے سے ضلع انتظامیہ نے ایل کانٹیجنسی پلان بھی تشکیل دے دیا ہے، ڈپٹی کمشنر لیاقت علی بھٹی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں انتظامات کو آخری شکل دی گئ اور فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ نے مون سوم کی شدید امکانی بارشون کے پیش نظر ایک کانٹیجنسی پلان تشکیل دے دیا ہے جس کے تحت ڈرینیج اور نکاسی آب کے نالوں کی صفائی، نشیبی علاقوں میں برساتی پانی کے اخراج کے لئے پمپنگ مشینیں نصب کرنا، شہروں کی صفائی ستھرائی، اور میونسپل عملے کے ڈیوٹیز پر رہنے سمیت ضلع ہیڈکوارٹر میں ایک رین ایمرجنسی سیل قائم کیا گیا ہے، اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع انتظامیہ بارشوں کے امکانی نقصانات سے فوری طور پر نمٹنے کے لئے پراوینشنل ڈزاسٹر مینجمینٹ، نیشنل ڈزاسٹر مینجمینٹ، محمکہ رلیف حکومت سندھ اوردیگر اداروں سے قریبی رابطے میں ہے، جبکہ اس حوالے سے ضلع بھر میں موجود غیر سرکاری تنظیموں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر لیاقت علی بھٹی نےکہا کہ وہ خود ہر تعلقہ اور شہر کا اچانک دورہ کریں گےاور انتظامات کا جائزہ لیں گے، انہون نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کے کانٹیجنسی پلان میں صحت کے حوالے سے بھی کافی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، جس میں مچھر مار اسپرے، مختلف بیماریوں سے بچاء کی ویکسی نیشن، وافر مقدار میں ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کا ڈیوٹیز پر موجود رہناشامل ہے، انہوں نے بتایا کہ بارشون کے دوران مختلف مقامات پر طبی کیمپیں قائم کی جائیں گی، جبکہ موبائل طبی ٹیمیں بھی علاقوں کا دورہ کرتی رہیں گی، اس کے علاوہ ایمبولینس سروس بھی 24 گھنٹے موجود رہے گی، انہوں نے میونسپل عملے کو ہدایات کی کہ باشوں سے پہلے نالوں کی صفائی مکمل کی جائے، اور شہروں میں موجود خالی مقامات پر شجرکاری کی جائے، جبکہ ریڈ الرٹ جاری ہونے کے بعد تمام عملے کو ڈیوٹیز پر موجود رہنا ہوگا، اور غفلت برتنے والے حکام کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، ڈپٹٰ کمشنر نے کہا کہ محمکہ لائیو اسٹاک کی جانب سے بارشوں سے پہلے مویشی جانوروں کی مختلف بیماریوں سے بچاء کی ویکس سین مکمل کی جائے گی اور بارشوں کے بعد مویشی جانوروں کی دیکھ بھال کے لئے بھی ایک پلان تشکیل دیا گیا ہے، انہوں نے تمام اسستنٹ کمشنرز کو بھی ہدایات کی کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں ان انتظامات کی مسلسل نگرانی کریں اور روزانہ بنیادوں پر ڈپٹ کمشنر آفیس کو آگاھ کریں، انہوں نے بتایا کہ ان کے دفترمیں قائم ارلی وارننگ سیل کی جانب سے ضلع بھر کے عوام کو بارشوں کے متعلق موبائل ایس ایم ایس کے ذریعے آگاھ کیا جاتا ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی گلیوں اور آسپاس کے ماحول کو صاف رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ان کو بارشوں میں کسے مشکلات کا سامنہ نہ کرنا پڑے۔

تازہ ترین