• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کے عوام بلے کو واپس میانوالی بھیج دیں گے، اسفندیار

خیبر پختونخوا کے عوام بلے کو واپس میانوالی بھیج دیں گے، اسفندیار

چارسدہ ( نمائندہ جنگ ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے الیکشن کفر و اسلام کی جنگ نہیں، 25جولائی کو خیبر پختونخوا کے عوام بلے کو دریا بر د کرکے میانوالی بھیج دینگے، عمران خان نے ان پر ملائشیاء میں جائیداد بنانے کا الزام لگایا ہے، آئندہ ایسی روش برقرار رکھی تو انکو عدالت میں گھسیٹوں گا ، ہر پانچ سال بعد سراج اور فضل الرحمٰن کو اسلام یاد آجاتا ہے، بعض قوتیں اٹھارویں آئینی ترمیم کا خاتمہ چاہتی ہیں ایسے لوگوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا، کالاباغ ڈیم کی رٹ لگانیوالے سن لیں اے این پی پختونوں کے مفاد میں کل بھی اس کیخلاف تھی اور آج بھی ہے ، بھاشااور منڈا کالا باغ ڈیم کے متبادل ہیں جلد اس پر کام شروع کیا جائے، وہ چارسدہ میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے جس سے پی کے 59کے امیدوار قاسم علی خان محمد زئی نے بھی خطاب کیا ، اسفندیار ولی نے کہا تحریک انصاف نے دیگر پارٹیوں کے مہاجرین کو اپنے ہاں پناہ دی ہے سیاست سے کپتان نے شائستگی کا تصور ختم کردیا ہے، پنجاب کی زمینوں کو آباد کرنے کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کی صورت میں اپنی زمینوں کو بنجر و بر باد نہیں ہو نے دینگے، واپڈا متبادل کے طور بھاشا ڈیم کیوں نہیں بنا رہا ؟ انہوں نے کہا اٹھارویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو اسکے خلاف سڑکوں پر آؤنگا، سونامی جس جگہ جاتی ہے اپنے ساتھ تباہی لاتی ہے، یہی حال پشاور کا بھی ا ہے جہاں بی آرٹی کے نام پر پشاور کا کباڑا کرکے رکھ دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین