مردان (نمائندہ جنگ) مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں پرانی دشمنی کی بناء پرمخالفین کی فائرنگ سے سابق میڈیکل ٹیکنیشن جاں بحق جبکہ مقتول کے بیٹے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ فائر نگ سے ہسپتال میں بھگد ڑ مچ گئی اور خو ف وہراس پھیل گیا۔ لو گو ں نے بھاگ کر جان بچائیں۔ دلیرانہ واردات کے بعد ملز ما ن جا ئے وقو عہ سے فرار ہو گئے۔ پو لیس تھا نہ شیخ ملتون کے مطابق مردان میڈیکل کمپلیکس کے سابق میڈیکل ٹیکنیشن جہانز یب ولد جان سید سکنہ چار بانڈہ اپنے بیٹے کے ہمراہ نواسے کو طبی معائنے کے لئے ہسپتال لا یا تھا اس دوران او پی ڈی کے قریب ملزمان طارق ولد تاج محمد سکنہ غریب آباد جبر حال پشاور اور ایک نامعلوم شخص نے ان پر اندھا دھند فا ئر نگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں جہانزیب لگ مو قع پر جاں بحق اور ان کا بیٹا رفاق اور ایک راہگیر درویش ولد سعادت ساکن سوڈھیر صوابی زخمی ہو گئے اور ملزمان جا ئے وقوعہ سے فرار ہو نے میں کا میا ب ہوگئے۔