مصنّف:عثمان راہوکڑو
صفحا:ت208 ،قیمت: 350روپے
ناشر:سامروتی پبلی کیشنز، تھرپارکر، سندھ
یہ تصنیف سندھ کی نام وَر خواتین کے بارے میں ہے۔ کتاب پانچ ابواب پر مشتمل ہے۔ تعلیم، نثر نگاری اور شاعری میں نمایاں مقام رکھنے والی سندھی خواتین کے علاوہ لوک اور تاریخی کہانیوں کے مرکزی کرداروں اور فن کی دنیا سے تعلق رکھنے والی خواتین کا بھی ذکر ہے۔ یہ ایک اچھی کاوش ہے۔ کتاب کی طباعت و اشاعت بھی بہتر ہے۔