مصنّفہ:افشاں نوید
صفحات: 222، قیمت: 200روپے
ناشر:معارف پبلی کیشنز، کراچی
افشاں نوید ہلکے پھلکے و سماجی موضوعات پر مقامی روزنامے میں کالم لکھتی ہیں۔ یہ کتاب اُن ہی کالمز کا مجموعہ ہے۔ اندازِ تحریر دِل کش ہے، زیادہ تر وہ معاشرتی خرابیوں کو اپنی تحریر کا موضوع بناتی ہیں۔ کتاب میں51کالمز ہیں، جنہیں چار زمروں میں رکھا گیا ہے۔ سارے کالمز دِل چسپ اور پڑھنے کے لائق ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ سب ہی کالمز کسی نہ کسی خاص مقصد کی عکّاسی کرتے ہیں۔ کتاب خُوب صُورت انداز میں بڑے سلیقے سے شایع کی گئی ہے، مگر اس کے باوجود قیمت نہایت کم ہے۔