(غزلیں/نظمیں)
شاعر:شاداب صدیقی
صفحات: 276، قیمت: 400روپے
ناشر:بزمِ شاداب، A-72بلاک ایچ، شمالی ناظم آباد، کراچی
144غزلوں، 57نظموں پر مشتمل یہ مجموعہ جس کا آغاز روایتی طور پر حمد و نعت سے ہوتا ہے، شاداب صدیقی کا تیسرا شعری مجموعہ ہے۔ کتاب اور صاحبِ کتاب کے بارے میں پانچ اصحاب کی آرا شامل ہیں، جب کہ انتساب چار بزرگ اساتذۂ کرام کے نام ہے۔ کتاب کی طباعت و اشاعت خُوب صُورت ہے، جسے مدِنظر رکھتے ہوئے قیمت زیادہ محسوس نہیں ہوتی، رہی کلام کی بات، تو آج کل کے دَور میں جب ہر دوسرا، تیسرا فرد شاعر ہے، شاداب صدیقی کے کلام کی انفرادیت اور چاشنی، عام روش سے مختلف نظر آتی ہے۔