مصنّف:غلام میراں
صفحات: 190، قیمت: 400روپے
ناشر:علی میاں پبلی کیشنز، اُردو بازار، لاہور
یہ ناول کراچی کے ایک ڈائجسٹ میں بالاقساط شایع ہوتا رہا ہے، جسے عام کتابی سائز سے ہٹ کر اب بڑے سائز پر شایع کیا گیا ہے۔ ناول کی کہانی ایک مجرم کے گرد گھومتی ہے، جس سے غیرارادی طور پر ایک قتل ہو جاتا ہے۔ گویا یہ ایک عام طرز کا ناول ہے، جو حالات اور واقعات کے سہارے آگے بڑھتا ہے۔ ناول نگار کا اندازِ تحریر رواں ہے اور وہ قاری کی دِل چسپی کو مدِّنظر رکھتے ہوئے کہانی کو آگے بڑھانے کا گُر جانتے ہیں۔ طباعت و اشاعت بہتر ہے۔