• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جاپانی فٹ بال ٹیم نے جاتے ہوئے ڈریسنگ روم چمکادیا


روس میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ2018میں جاپانی ٹیم کی کارکردگی بدقسمتی سے اچھی نہ رہی اور وہ پیر کے روز بیلجیئم کیخلاف میچ ہار کر باہر ہوگئی۔اس کے باوجود جاپانی ٹیم نے دنیا بھر میں موجود فٹ بال کے مداحوں کے دل جیت لیے اور اس کی وجہ انکا کھیل نہیں بلکہ صفائی پسندی ہے۔

جاپانی فٹ بال ٹیم نے جاتے ہوئے ڈریسنگ روم چمکادیا

جی ہاں،جاپانی فٹ بال ٹیم نے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد واپسی کیلئے سامان باندھا تو ڈریسنگ روم کی صفائی کرکے اسے چمکا دیا۔جاپانی ٹیم کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر لوگوں نے خوب سراہا اور دوسری ٹیموں سے بھی ایسی ہی صفائی پسندی کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے دوران جاپانی مداحوں نے اسٹیڈیم کی صفائی کرکے سوشل میڈیا پر کروڑوں افراد کی توجہ حاصل کی تھی۔


تازہ ترین
تازہ ترین