سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) سیالکوٹ کی 5 قومی اسمبلی اور 11 صوبائی اسمبلی کی سیٹوں پر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حمایت اور انتخابی مہم چلانے والے سرکاری محکمہ جات کے ملازمین کی فہرست کی تیاری۔ ذرائع کے مطابق25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کو غیر جابندرانہ اور شفاف بنانے کے لئے پہلے مرحلے میں ڈی سی سیالکوٹ فرح نوید ، ڈی پی او اسد سرفراز، دوسرے مرحلے میں اسسٹنٹ کمشنر ز سیالکوٹ ،سمبڑیال اور اب دیگرمحکمہ جات کے ایسے ملازمین کی فہرست بنائی جارہی ہے جو سیالکوٹ کی5 قومی اسمبلی اور 11صوبائی اسمبلی کی سیٹوں میں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حمایت اور انتخابی مہم چلانے میں مصروف ہیں تاکہ ان کو بھی دیگر اضلاع میں ٹرانسفر کیا جاسکے۔