• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے سی ای اوز

عالمی سطح پر سب سے زیادہ تنخواہیں اور مراعات دینے کے حوالے سے ٹیکنالوجی کے شعبے کو خاصی شہرت حاصل ہے۔ اس وقت ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) میں تنخواہیں اور مراعات لینے کے حوالے سے کون کون ٹاپ پر ہیں، آئیے جانتے ہیں۔

نام: نِکیش اروڑہ

کمپنی: پالو آلٹو نیٹ ورک

سالانہ تنخواہ، 12.8ملین ڈالر

سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے سی ای اوز

بھارت سے تعلق رکھنے والے نکیش اروڑہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ پانے والے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) بن گئے ہیں۔ وہ پالو آلٹو نیٹ ورک کے نئے سی ای او بنے ہیں اور ان کی مجموعی سالانہ تنخواہ12.8 کروڑ ڈالر (تقریباً ڈیڑھ ارب پاکستانی روپے) ہوگی۔ پالو آلٹو ایک سائبر سکیورٹی کمپنی ہے۔ ٹیکنالوجی سیکٹر میں نکیش اروڑہ کا طویل کیریئر رہا ہے۔ نکیش کی اصل تنخواہ 6.7 کروڑ ڈالر ہوگی جبکہ 6.1کروڑ ڈالر بطور بونس ملیں گے۔انھیں 2.68 ملین ڈالر کے شیئرز بھی ملیں گے، جو وہ7 سال تک فروخت نہیں کر پائیں گے۔ اگر نکیش، پالو آلٹو کے شیئر کی قیمت 7 سال کے اندر 300 فیصد بڑھانے میں کامیاب رہیں گے تو انھیں مزید4.42ملین ڈالرکی رقم ملے گی۔ نکیش اروڑہ کے پاس سائبر سیکیورٹی کا کوئی تجربہ نہیں، تاہم وہ کلاؤڈ اور ڈیٹا ڈیلنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

2014ء میں جب نکیش نے گوگل کو چھوڑا تھا تب وہ 5 کروڑ ڈالر سالانہ تنخواہ پر کام کر رہے تھے۔ اس کے بعد نکیش نے سوفٹ بینک جوائن کیا اور یہاں انھوں نے 48.3 کروڑ ڈالر کے شیئرز خریدے۔ سوفٹ بینک میں انھیں گلوبل انٹرنیٹ انویسٹ منٹ کی سربراہی کی ذمہ داری ملی تھی۔نکیش نے یہاں جون 2016ء تک ملازمت کی ۔ بزنس اسٹینڈرڈ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نکیش اروڑہ نے کہا تھا کہ انھیں کئی کمپنیوں نے نوکری دینے سے انکار کر دیا تھا اور امریکا جاتے وقت گھر سے جو 3ہزار ڈالر ملے، انھیںاسی پرگزارا کرنا پڑا تھا۔

نکیش اروڑہ نے اپنے کیریئر میں اس وقت لمبی چھلانگ لگائی، جب انھیں گوگل میں نوکری ملی۔ نکیش اروڑہ 2004ء سے 2007ء تک گوگل کے یورپ آپریشن کے سربراہ رہے۔ 2011ء میں وہ گوگل کےچیف بزنس آفیسر بن گئے اور اس کے ساتھ ہی وہ اس کیٹیگری میں شامل ہوگئے، جنھیں گوگل سب سے زیادہ تنخواہ دیتا ہے۔

50سالہ نکیش اروڑہ 6 فروری 1968ء کو اُترپردیش کے شہر غازی آباد میں پیدا ہوئے۔ نکیش اروڑہ کے والد بھارتی فضائیہ میں افسر تھے۔ نکیش نے ابتدائی تعلیم دہلی میں فضائیہ کے ہی اسکول سے حاصل کی تھی۔ اس کے بعد 1989ء میں انھوں نے بی ایچ یو آئی ٹی سے الیکٹرانک انجیئرنگ میں گریجویشن مکمل کیا۔ گریجویشن کے بعد ویپرو میں نوکری شروع کی لیکن جلد ہی یہ نوکری چھوڑ دی۔ نوکری چھوڑنے کے بعد نکیش مزید پڑھائی کرنے امریکا چلے گئے۔ نکیش اروڑہ نے بوسٹن کی نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا۔ 1992ء میں میں نکیش نے فِڈیلٹی انویسٹ منٹ میں بطور انالسٹ شمولیت اختیار کی۔ اس نوکری کے ساتھ ہی نکیش نے بوسٹن کالج میں فائنانشل پروگرام کی پڑھائی شروع کی، جس کے لیے وہ رات میں کلاسیں لیتے تھے۔ نکیش کی کڑی محنت رنگ لائی اور انھوں نے کلاس میں ٹاپ کیا۔ اس کے ساتھ ہی 1995ء میں نکیش نے چارٹرڈ فنانشل انالسٹ کی پڑھائی مکمل کر لی۔

نام: ٹِم کُک

کمپنی: ایپل کارپوریشن

سالانہ تنخواہ، 12.8ملین ڈالر

سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے سی ای اوز

ایپل کے سی ای او ٹم کک ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ حاصل کرنے والے سربراہان میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ ٹم کک نے ایپل سے ایک سال کے دوران مجموعی سالانہ تنخواہ کی مد میں نکیش اروڑہ کے مساوی 12.8ملین ڈالر ہی حاصل کیےمگر نکیش کی اصل تنخواہ 6.7ملین ڈالر کے مقابلے میں، ٹم کک کی تنخواہ 3.1ملین ڈالر رہی۔ تاہم، ٹم کک نے بونس حاصل کرنے کے معاملے میں نکیش کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایپل کے موبائل فونز کی فروخت میں زبردست اضافے کے باعث، ٹم کک نے ممکنہ بنیادی بونس کے مقابلے میں 155فیصد زائد بونس وصول کیا۔ ٹم کک کے بونس کی مالیت 9.3ملین ڈالر رہی۔ ایپل کمپنی میں ٹاپ ایگزیکٹوز کو کارکردگی کی بنیاد پر بونس دیا جاتا ہے۔

نام: ایوان اسپیگل

کمپنی: اسنیپ چیٹ

سالانہ تنخواہ، 10.2ملین ڈالرز

سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے سی ای اوز

اسنیپ چیٹ کے شریک بانی ایوان تھامس اسپیگل کی سالانہ مجموعی تنخواہ 10.2ملین ڈالر ہے اور وہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں چیف ایگزیکٹو آفیسرز میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے کمپنی سربراہوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔گزشتہ سال ایوان تھامس اسپیگل نے تنخواہ اور بونس کی مد میں 10.2ملین ڈالرز حاصل کیے۔ اس کے علاوہ، اسنیپ چیٹ کے حصص گزشتہ سال پہلی بار اولین عوامی فروخت (آئی پی او) کے لیے پیش کیے گئے تھے۔ حصص کی اس فروخت سے بھی ایوان اسپیگل کو 636ملین ڈالر آمدنی حاصل ہوئی ۔

تازہ ترین