• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پینٹ ہاؤس کے شوقین’’ہالی ووڈ اسٹارز‘‘

ہالی ووڈ میں جہاں مہنگے گھروں کی تعمیر کا فیشن خاصا مقبول ہے وہیں کچھ سیلیبرٹیز ایسی بھی ہیں جو ان گھروں کے ساتھ ساتھ خوبصورت اور جدید پینٹ ہاؤس تعمیر کروانے کابھی شوق رکھتی ہیں۔ عمارت کی بلندی پر بنے پینٹ ہاؤس نہ صرف خوبصورت ہوتےہیں بلکہ اس میں رہائش پزیر افراد کی شان وشوکت اور اعلیٰ طرز رہائش کا منہ بولتا ثبوت بھی ہیں۔ اس بات میں کوئی تعجب نہیں کہ سیلیبرٹیز کی ایک بڑی تعدادپینٹ ہاؤس کی تعمیر میں دلچسپی نہیںرکھتی ، تاہم کچھ اسٹارز ایسے بھی ہیں جواپنی مصروف زندگی کے باوجود پینٹ ہاؤس تعمیر کروانے کا نہ صرف شوق رکھتے ہیںبلکہ ذاتی طور پراس میں دلچسپی بھی لیتےہیں۔

جدید تعمیرات میں پینٹ ہاؤس کو خاصی اہمیت دی جاتی ہے، جو بلند سے بلند عمارتوں میں بھی خوبصورت اور جدید طرز رہائش کے اصولوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے تعمیر کیے جاتے ہیں۔ آج ہم ہالی ووڈ کی چندسیلیبرٹیز کے پینٹ ہاؤس کی معلومات اپنے قارئین سے شیئر کرنے جارہے ہیں، جو نفیس تعمیرکے باعث بہت عالیشان لگتے ہیں۔

اداکار ،فلمساز اور موسیقار جانی ڈیپ کا پینٹ ہاؤس

پینٹ ہاؤس کے شوقین’’ہالی ووڈ اسٹارز‘‘

’پائرٹ آف دی کریبین ‘ میں 185 ملین ڈالر کمانے اور تین بار آسکرزکے لیے نامزدگی حاصل کرنے والے امریکی موسیقار،اداکار اور فلمساز جانی ڈیپ پینٹ ہاؤس رکھنے والی سیلیبرٹیز میں شامل ہیں۔ پینٹ ہاؤس رکھنے کے شوق کی وجہ سے جانی ڈیپ کے پاس کچھ عرصہ قبل تک کئی پینٹ ہاؤس تھے۔تاہم امریکی اداکارہ امبرہرڈ سے علیحدگی کے بعد جانی ڈیپ نے اپنےدو پینٹ ہاؤسز کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

جانی ڈیپ کے فروخت ہونے والے دوپینٹ ہاؤسز تقریباً 7ملین امریکی ڈالر سے زائد قیمت میں فروخت ہوئے ۔جانی ڈیپ اب بھی دو پینٹ ہاؤسز کے مالک ہیں، جو امریکی ریاست کے بڑے شہر لاس اینجلس میں واقع ہیں۔ یہ پینٹ ہاؤسز ایک سے زائد فلور پر دو دو بیڈ روم پر مشتمل ہیں۔اس کے علاوہ دو اسٹوڈیو لیونگ روم ،خوبصورت کچن اور دو بڑے باتھ روم کےساتھ ان کے پینٹ ہاؤس کی خاصیت وہاں کی بڑی بڑی کھڑکیاں ہیں، جہاں سے باہرکا خوبصورت نظارہ اندر رہنے والے مکینوں کے دن و رات خوشگوار بنادیتا ہے۔صرف یہی نہیں، بلندی پر بنے پینٹ ہاؤس میں جانی ڈیپ سوئمنگ پول بنوانا ہر گز نہیں بھولے ہیں۔

جینیفر لوپز کا پینٹ ہاؤس

پینٹ ہاؤس کے شوقین’’ہالی ووڈ اسٹارز‘‘

خوبصورتی، فٹنس اور پُرکشش جلد کے معاملے میں جینیفر لوپز ہالی ووڈ کی دیگرمشہور اداکاراؤں سے کسی طور کم نہیں ۔جینیفر حال ہی میں عالیشان پینٹ ہاؤس رکھنے والی سیلیبرٹیز کی فہرست میں شامل ہوئی ہیں۔ جینیفر کا عالیشان پینٹ ہاؤس نیویارک شہر کی تاریخی عمارت وہٹمین مینشن میں موجود ہے۔اس پینٹ ہاؤس کی مالیت 27ملین امریکی ڈالر ہے اوریہ 6540مربع فٹ پر مشتمل نیویارک کے مہنگے ترین پینٹ ہاؤسز میں سے ایک ہے ۔یہ پینٹ ہاؤس 4 بیڈروم ،6فل اور2ہاف باتھ روم پر مشتمل ہے۔ اس جدید رہائش کی ایک خوبصورت خاصیت اس کا ٹیرس ہےجہاں سے نیویارک میڈیسن پارک کا نظارہ بے حد خوبصورت لگتا ہے۔

اداکارہ اور ماڈل کم کردیشن کا پینٹ ہاؤس

پینٹ ہاؤس کے شوقین’’ہالی ووڈ اسٹارز‘‘

برطانوی اداکارہ کم کردیشن خوبصورت اور پرکشش ہونے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ اور جدید طرز رہائش رکھنے والی سیلیبرٹیز میں سے ایک ہیں۔ ان کی ملکیت میں ایک نیویارک کے علاقےمین ہٹن میں موجود عمارت کی بلندی پربنا ایک پینٹ ہاؤس بھی ہے۔ اس پینٹ ہاؤس کی مالیت 30 ملین امریکی ڈالر ہے، 7200اسکوائر فٹ پر بنا تعمیرات کا یہ اعلیٰ شاہکار کئی خصوصیات کا حامل ہے، جس میں ہوم جم ، سوئمنگ پول ،چھ باتھ روم اور پانچ بیڈروم شامل ہیں۔ اس پینٹ ہائوس کی خریداری کے وقت برطانوی اداکارہ خاصی پرجوش نظر آتی تھیں۔ یہ پینٹ ہاؤس اکیسویں صدی کی اعلیٰ ترین ٹیکنالوجیز اور تعمیراتی نکات کو پیش نظر رکھ کر تیا ر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین