• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈ وارنٹ ڈکٹیٹر کیلئے سنبھال رکھیں،نواز شریف اور مریم نے جمعہ کو واپسی کا اعلان کردیا،انتخابی امیدواروں کو لاہور ائیر پورٹ پہنچنے کی ہدایت ،حمزہ استقبال کے نگراں مقرر

ریڈ وارنٹ ڈکٹیٹر کیلئے سنبھال رکھیں،نواز شریف اور مریم نے جمعہ کو واپسی کا اعلان کردیا،انتخابی امیدواروں کو لاہور ائیر پورٹ پہنچنے کی ہدایت ،حمزہ استقبال کے نگراں مقرر

لندن (جنگ نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے 13 جولائی بروز جمعہ کو والد کے ساتھ وطن واپسی کا اعلان کردیا اور کہا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ مفروضوں پر مبنی اور مضحکہ خیز ہے، کرپشن اور منی لانڈرنگ سے بری کرنے کے باوجود سزا دی گئی، ریڈ وارنٹس کو اپنے پاس رکھیں اور ان کو ڈکٹیٹرز کیلئے سنبھال رکھیں۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پہلے ہمارا فیصلہ تھا کہ والدہ کے ہوش میں آنے تک واپس نہیں آئیں گے، ڈاکٹرز نے امید دلائی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں والدہ ہوش میں آجائیں گی لہٰذا ہم جمعے کو پاکستان واپس آئیں گے۔ مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس پر احتساب عدالت کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے میں لکھا ہے کہ نوازشریف نے کوئی کرپشن نہیں کی، فیصلے میں لکھا ہے کہ کرپشن کا ثبوت نہیں ملا مگر اس کے باوجود بھی سزا دی گئی۔ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف پر کرپشن، منی لانڈرنگ کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، کرپشن، منی لانڈرنگ کے الزامات سے نوازشریف کو بری کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا احتساب مشرف دور میں بھی ہوا، پرویز مشرف بھی نواز شریف کے خلاف کچھ ثابت نہیں کرسکا، پورا فیصلہ مفروضات پردیا گیا۔ مریم نواز نے کہا تھا کہ عدالتی فیصلے کا وکلاء جائزہ لے رہے ہیں اور اپیل پر مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھا ہے برطانیہ سے معاونت لینے کا کہا گیا ہے، اس سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا کیونکہ برطانوی ادارے پہلے ہی پاکستانی اداروں کوکہہ چکے ہیں کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوا۔

تازہ ترین