• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سکھر (بیورو رپورٹ،چوہدری محمد ارشاد) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی انتخابی مہم کے دوران اچانک طبیعت خراب ہوگئی، چیک اپ کے بعد ڈاکٹروں نے دو سے تین روز آرام کا مشورہ دیا ۔ سید خورشید احمد شاہ نے پیپلزپارٹی کی جانب سے بلوچستان کے علاقے جعفر آبادمیں منعقدہ جلسہ عام میں شرکت کرنی تھی لیکن طبیعت کی خرابی کے باعث وہ راستے سے ہی واپس آگئے اور جلسے میں شرکت نہ کر سکے، سکھر سمیت گردونواح کے علاقے شدید گرمی اور حبس کی لپیٹ میں ہیں، ایسے میں پارٹی رہنماؤں اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو دن کے وقت انتخابی مہم جاری رکھنے میں سخت مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔ جبکہ سیاسی رہنماؤں اور امیدواروں کی جانب سے خاص طور پر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں ا ور امیدواروں کو اپنے مخالف بننے والے اتحاد جی ڈی اے ، ایم ایم اے، تحریک انصاف، ایم کیو ایم پاکستان، پاک سرزمین پارٹی اور دیگر جماعتوں ، آزاد امیدواروں کے مد مقابل کامیابی حاصل کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کرنا پڑرہی ہے اور پیپلزپارٹی کی قیادت اور رہنما شدید گرمی میں بھی دن کے وقت سندھ کے مختلف علاقوں میں انتخابی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین