• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان سے جواب طلب

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے شہری کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان سے کل جواب طلب کرلیا ہے۔فاضل عدالت میں شہری محمد بشیر نے درخواست دائر کی تھی کہ ملتان میں بوسن روڈ کی بستی صدیق آباد پر ترقیاتی کاموں کے لیے 70 لاکھ 80 ہزار روپے کے فنڈ سے ملک اعجاز اعوان کو نوازا گیا جس نے ترقیاتی کام میں ناقص مواد استعمال کیا جس سے اگلے روز ہی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ہیں اور اس بارے مقدمہ درج کرنے کی درخواست ڈائریکٹر جنرل ، اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔
تازہ ترین