• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’اسحاق ڈار کی واپسی کیلئے جو کرنا پڑا کریں گے‘‘

’’اسحاق ڈار کی واپسی کیلئے جو کرنا پڑا کریں گے‘‘

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کی واپسی کے لیے جو کرنا پڑا کریں گے، اسحاق ڈار کا پاسپورٹ منسوخ کر دیں گے، وزارت داخلہ کے حکام کو سپریم کورٹ طلب کرلیا گیا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کیس کی سماعت کی۔

ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کیس میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے پوچھا کہ اسحاق ڈار کو بلایا تھا کہاں  ہیں وہ؟ اس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ وہ نہیں آئے۔

جسٹس ثاقب نثار نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ اسحاق ڈار کے وکیل کو بلاکر پوچھیں طلب کرنے پر کیوں نہیں آئے؟

اس موقع پر چیف جسٹس برہم بھی ہوئے اور ریمارکس دیئے کہ اسحاق ڈار کی واپسی کے لیے جو کرنا پڑا کریں گے۔ہم ان کا پاسپورٹ منسوخ کردیں گے اور ریڈ وارنٹ جاری کرنے پر بھی غور کریں گے۔

عدالت نے اس حوالے سے وزارت داخلہ کے حکام کو طلب کرتے ہوئے سماعت میں کچھ دیر کے لیے وقفہ کر دیا۔

تازہ ترین