• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری اور فریال تالپور کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل

زرداری اور فریال تالپور کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیاہے۔

ایف آئی اے کے مطابق آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے علاوہ 7افراد کے نام بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔

چیئرمین سمٹ بینک نصیرعبداللہ لوتھا، اے جی مجید اور انور مجیدان 7افراد میں شامل ہیں جن کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹاپ لسٹ میں نام آجانے کے بعد آصف علی زرداری ،فریال تالپور اور یہ 7افراد بیرون ملک نہیں جاسکیں گے۔

تازہ ترین