تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپورنے لوگوں پر ظلم کیا ،یہ عوام کو دھمکیاں دیتے ہیں،خوف بٹھاکر حکومت کرتے ہیں۔
شہداد کوٹ میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ اب آصف زرداری کو خطرہ ہوگیا ہے، ایف آئی اے نے اُن کی 35 ارب کی چوری پکڑلی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اب آصف زرداری اور نوازشریف بھائی بھائی بن جائیں گے ،ن لیگ اور پی پی کے ساتھ اس وقت تک اتحاد نہیں جب تک دونوں کرپٹ بیٹھے ہوئے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پیسا بنانا اس کی بیماری ہے،زرداری پھر بھی پیسا بنارہا ہے،اسے یہ تک نہیں پتا کہ اس کا کتنا پیسا باہر پڑا ہے ۔
ان کا کہناتھاکہ زرداری مافیا سندھ کے لوگوں کو انسان نہیں سمجھتی،ان سے پوچھیں 10سال میں کیا کیا تو ان پر انڈے آئیں گے ۔