• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے اپریل میں 1248 ارب روپے قرض لیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے وفاقی حکومت کے قرضوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

اسٹیٹ پینک آف پاکستان کے مطابق حکومت نے رواں سال اپریل میں 1248 ارب روپے قرض لیا، حکومت کا قرض اپریل 2025ء تک 74 ہزار 936 ارب روپے ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اپریل 2024ء میں حکومت کا قرض 66 ہزار ارب روپے تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک سال میں حکومت کا قرض 13.38 فیصد تک بڑھا ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، ایک سال میں مرکزی حکومت کے قرضوں میں 8 ہزار 848 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی دستاویز کے مطابق ایک سال میں مرکزی حکومت کے قرضوں میں 8 ہزار 848 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تجارتی خبریں سے مزید