نیٹواہداف اور روسی حملے کا خطرہ: جرمنی کو مزید ہزاروں فوجیوں کی ضرورت ہوگی، جرمن وزیر دفاع
جرمن وزیر دفاع نے نیٹو کے مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے کہا ہے کہ جرمنی کو مزید 50 سے 60 ہزار فوجی درکار ہونگے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برسلز میں جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریس نے یورپی یونین کی جانب سے مقرر کردہ اہداف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس لحاظ سے جرمنی کو 50 سے 60 ہزار نئے جرمن فوجی بھرتی کرنا ہونگے۔
جرمن وزیر دفاع نے مزید کہا ہے کہ نیٹو کی جانب سے اس حوالے سے واضح موقف آنا چاہیے کہ روس ایک خطر ہ ہے۔
روس کے ممکنہ فوجی خطرے کے پیش نظر نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے روس کو خطرہ قرار دیتے ہوئے دفاعی اخراجات میں اضافے پر پہلے ہی زور دے چکے ہیں۔