سکھر (بیورو رپورٹ) گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی جانب سے انتخابی مہم کے سلسلے میں گولیمار سے موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی سکھر پریس کلب پہنچی، ریلی کی قیادت جی ڈی اے کے پی ایس24 کے امیدوار سید شفقت شاہ اور فقیر عنایت حسین بروڑو نے کی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 25 جولائی کو جی ڈی اے امیدار سکھر سمیت سندھ بھر سے کامیابی حاصل کریں گے، جنہوں نے دس سال حکومت کے دوران سندھ اور سکھر کو تباہ کیا اب وقت آچکا ہے کہ عوام ان کا ووٹ کے ذریعے احتساب کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیر پگارا کی قیادت میں جی ڈی اے سندھ میں ایک بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے، آنے والا وقت جی ڈی اے کا ہے اور آئندہ وزیر اعلیٰ سندھ بھی جی ڈی اے سے ہوگا۔