• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے دس سال میں 1407کلو میٹر سڑک بنائی ،خورشید شاہ

پنوعا قل ( نامہ نگار) پی پی رہنما سابق قائد حزب اختلاف اور حلقہ این اے 206کے امیدوار سید خور شید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے خلاف آج جتنے اتحاد آئے ہیں اس سے اس بات کا عندیہ ملتا ہے کہ یہ ما ضی کے ڈکٹیٹر جیسے اتحاد ہیں یہ ضیا الحق اور پرویز مشرف کا اتحاد ہے وہ لوگ جو اس اتحاد میں ہیں وہ ان حکومتوں کے بہت بڑے عہدوں پر رہ چکے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے مقامی ہو ٹل میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے کہی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ حلقہ پی ایس 22 کے امیدوار جام اکرام اللہ خان دھا ریجو،ڈاکٹر آفتاب حسین سومرو ،سردار علی گوہر خان انڈ ھڑ و دیگر موجود تھے۔ انہو ں نے کہا کہ آج یہ لوگ بیوٹی پالر سے تیار ہو کر میک اپ کر کے نئے چہرے بنا کر آئے ہیں مگر میں یہ سمجھتا ہو ں کہ پنوعا قل کے سیاسی لوگ اس چیز کو سمجھتے ہیں ۔میں ان سے پو چھتا ہو ں کہ آپ اقتدار میں رہے آپ نے کیا دیا ؟اسپتال دیئے ؟راستے دیئے ؟ پیپلز پارٹی نے 2008 سے لے کر 2018 تک ضلع سکھر میں 1407 کلومیٹر جب کہ صرف پنوعا قل میں 680کلومیٹر روڈ بنائے میں یہ بات ریکارڈ کی کر رہا ہوں جو چاہے چیلنج کرے اگر غلط ہو تو میں دستبردار ہو جا ؤں گا۔ آپ ایم این اے کے عہدے پر رہے ۔چیف منسٹر رہے۔ پیپلز پارٹی نے 1200 دیہات کو بجلی فراہم کی جس میں سے 900دیہات صرف پنوعا قل کے ہیں کچے کے علا قے میں ہم نے سڑکوں کے جال بچھا دیئے۔کچے کے علا قے میں 4 بڑے پل بنائے۔ پنوعا قل اوور ہیڈ برج دیا سیاستدان کبھی جھوٹ کی سیا ست نہیں کر سکتا۔ لوگ یہاں آئیں میں احتساب کے لئے کھڑا ہوں۔ہم پر الزا م عائد کیا جا تا ہے کہ لوگوں کو لوٹا ہے ،نوکریاں فروخت ہیں کوئی ثابت کرے میں سیا ست چھوڑ دوں گا۔ سکھر میں پا نچ یو نیورسٹیاں بنا ئیں۔ کینسر اسپتال،سات ارب کی لا گت سے ایس آئی یو ٹی ،80 کروڑ روپے کی لا گت سے آنکھوں کا اسپتال جب کہ 4 ارب روپے کی لا گت سے این آئی سی وی ڈی میں مریضوں کا مفت علاج ہو رہا ہے اسپورٹس کمپلیکس سکھر میں بنایا گیا۔

تازہ ترین