کراچی ( اسٹاف رپورٹر) لیاری سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے سابق رہنماءحبیب جان نے کہا ہے کہ انھیں سابق صدر مملکت پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری ،سابق وزیر داخلہ سنیٹر رحمان ملک ،ایم کیو ایم الطاف گروپ کے افرا د سے خطرہ ہےچیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط میں انھوں نے کہا ہے کہسابق صدر مملکت پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری ،سابق وزیر داخلہ سنیٹر رحمان ملک ،ایم کیو ایم الطاف گروپ کے افرا د اور سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی جانب سے دھمکیوں کے سبب ان کو جان کاخطرہ ہے ،خط میں کہا گیا ہے کہ اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری ان4 افراد پر ہوگی،خط میں کہا گیا ہے کہ مئی2015 میں ان کے چھوٹے بھائی مجاہد کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا،اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے ہمیشہ مندرجہ بالا چاروں افراد کی سیاسی مخالفت کی ہے ،جس کی وجہ سے مجھے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ،میں اپنے علاقے لیاری کی عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں اور اسی وجہ سے میں جولائی 2018میں کراچی لیاری واپس آچکا ہے ،تاکہ میں اپنے لوگوں کی خدمت کرسکوں۔