سامارو(نامہ نگار)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اوراین اے 220 عمرکوٹ سےقومی اسمبلی کے امیدوارشاہ محمود قریشی نے شادی پلی، پتھورو اور سامارو میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری نیب سے خوفزدہ ہے‘لوگوں کو جلد خوشخبری ملے گی‘ عوام کو ظالموں‘ لٹیروں ‘جاگیرداروں اور وڈیروں سے نجات ملنے والی ہے‘ عوام نے 25 جولائی کو نکلنا ہے اور بلے پر مہر لگانی ہے‘ بلے کے نشان نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو نیست ونابود کر دیا ہے‘ عمرکوٹ والو غور سے سنو ‘پنجاب کے 141قومی اسمبلی کے حلقوں میں سے 104 حلقے ایسے ہیں جن کے بیلٹ پیپرز پر تیر کا نشان ہی نہیں ہے‘ اس کا مطلب پنجاب کے عوام تیر چلانے کے لئے تیار ہی نہیں اور زرداری کو لیڈر ماننے کے لئے تیار نہیں ہے۔