خیرپور(غلا م عباس بھنبھرو/بیورورپورٹ) خیرپور کی قناصرہ اور کھورکھانی برادری کے ایک سوسے زائد معززین نے پیپلزپارٹی چھوڑ کر جی ڈی اے میں شامل ہونے کا اعلان کیا یہ اعلان انہوں نے غوث ہاؤس خیرپو ر میں این اے 208 کے جی ڈی اے امیدوار سید غوث علی شاہ اور پی ایس 26 کے امیدوار لالا عبدالغفار شیخ کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا پیپلزپارٹی چھوڑ کر جی ڈی اے میں شامل ہونے والوں میں اے ٹی سی کورٹ کراچی کے سابق جج فرمان علی قناصرو،صفدر علی قناصر و ایڈوکیٹ،کامریڈ فیاض علی قناصر و،غلام محمد قناصر و،غلام حسین قناصر و،محمد نواز قناصر و،وڈیر ہ خالد حسین قناصر و،محمد بخش قناصر و،ساجد علی قناصر و،نذر عباس کھورکھانی ،راشد علی کھورکھانی ،مراد علی کھورکھانی،امداد علی کھورکھانی،اعجاز علی کھورکھانی،روشن علی کھورکھانی،رحمت علی کھورکھانی اور دیگر شریک ہوئے اس موقع پر معززین سے خطاب کر تے ہوئے سید غوث علی شاہ نے کہاکہ خیرپو رمیں گذشتہ 10برس کے دوران جیالوں نے 40ارب روپے سے زائد رقم کی کرپشن کی اس کا حساب کتاب لینا ہو گا ،پی ایس 26 کے امیدوار لالا عبدالغفار شیخ نے کہاکہ وہ قائم علی شاہ کو شکست دینے کے لیے میدان میں آئے ہیں قائم علی شاہ کے دور میں سندھ میں بڑی لوٹ کھسوٹ کی گئی اور تباہی مچائی گئی انہوں نے کہاکہ شیخ برادری سمیت تمام بڑی برادریاں ان کی حمایت کر رہی ہیں ان کی کامیابی یقینی ہے وہ قائم علی شاہ کو شکست دیکر پولنگ اسٹیشنوں پرفتح کے ڈھول بجائیں گے دریں اثناء خیرپور کے معروف قانوندان مجاہد حسین راجپوت نے اپنی برادری سمیت جی ڈی اے میں شامل ہو نے کا اعلان کیا ۔