• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ورلڈ کپ فٹ بال، سیمی فائنل

ورلڈ کپ فٹ بال ٹور نامنٹ کا سفر اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، تادم تحریر ایونٹ سیمی فائنل میں داخل ہوچکا ہے،ٹور نامنٹ میںفرانس نے پہلے کوارٹر فائنل میں یوراگوئے کو 0-2 سے شکست دے کر 12 سال بعد عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ بیلجیئم نے پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپیئن برازیل کو 1-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔1966 کی عالمی چیمپیئن انگلینڈ نے ورلڈ کپ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں سوئیڈن کو 0-2 سے شکست دے کر 28سال بعد عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ 

ورلڈ کپ فٹ بال، سیمی فائنل

آخری کوارٹر فائنل میں کروشیا کی ٹیم نے میزبان روس کو شکست دے کر 20سال بعد ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ آج پہلے سیمی فائنل میں بیلجیم اور فرانس کے درمیان مقابلہ ہوگا، ان دونوں ٹیموں کو ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کے طور پر فیورٹ قرار دیا جارہا ہے، اس بار کئی فیورٹ ٹیموں کو ابتدائی اور پری کوارٹر اور کوارٹر فائنل میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جرمنی جو دفاع کے لئے آئی تھی اس کا سفر پہلے رائونڈ میں ختم ہوا،بعد میں ارجنٹائن اور برازیل جیسی ٹیمیں بھی اپنی مہارت کا جادو دکھانے میں کامیاب نہ ہوسکیں،ان مقابلوں کے لئے روس نے جس طرح میزبانی کی ہے اسے مدتوں یاد رکھا جائے گا، روس کا ہر شخص ورلڈ کپ کے بخار میں مبتلا ہے۔ ورلڈ کپ 2018ء اور اس سے قبل ہونے والے کسی بھی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت تو ممکن نہیں ہوسکی لیکن 15سالہ احمد نے ورلڈ کپ میں پاکستان کیلئے تاریخ رقم کردی۔ 

سیالکوٹ کے 15سالہ احمد رضا نے ورلڈ کپ میں برازیل اور کوسٹاریکا کے درمیان ہونے والے میچ سے قبل ٹاس کا حصہ بن کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کردیا۔ پاکستان کے علاقے سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے احمد رضا کے اہل خانہ گزشتہ 3 دہائیوں سے فٹبال کی ہاتھ سے سلائی کرتے آرہے ہیں جو دنیا بھر کی نامی گرامی مختلف لیگز میں استعمال ہوتی ہے۔ 22 جون 2018 کو 4 بج کر 45 منٹ پر پاکستان کے کھیلوں کے لیے ایک تاریخی لمحہ تھا جب کوئی پاکستانی آفیشل کی حیثیت سے عالمی کپ کے میچ کے دوران پلیئنگ فیلڈ میں موجود تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ ینگ پاکستانی ایمبیسیڈر سارنگ ہوت بلوچ نےبھی ماسکو میں ہونے والی فیفا ورلڈ کپ 2018 کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی پرچم اٹھا کر ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔ 

ورلڈ کپ فٹ بال، سیمی فائنل

یہ پہلا موقع تھا جب کو ئی پاکستانی نوجوان فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کی براہ راست افتتاحی تقریب میں پاکستانی پرچم لیکر اسٹیڈیم میں کھڑا ہوا۔ ڈی آئی خان کے چھوٹے سے گائوں سے تعلق رکھنے والے سارنگ ہوت بلوچ جو اس وقت لاہور میں رہائش پذیر ہیں،انہیں فیفا کے اسپانسر ادارےگیسپرام کی جانب سے جاری فٹ بال فار فرینڈ شپ میں ینگ ایمبیسیڈر کے طور پر فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔ سارنگ کو ماسکو میں بہترین پرفارمنس کے باعث انہیں یہ اعزاز دیا گیا کہ وہ پاکستان کا پرچم لیکر پوری دنیا میں اس کی نمائندگی کریںگے۔ فٹ بال فار فرینڈ شپ کے پاکستان میں کوآرڈی نیٹر فہد خان بھی دنیا کے211 ممالک کے ان پندرہ خوش نصیب افراد میں شامل ہیں جنہیں فیفا نےباضابطہ افتتاحی تقریب میں اعزازی مہمان کے طور پر بلایا اورلیڈرز فورم میں پانچ لوگوں میں تقریب کے کیلئے تقریرکرنے والوں میں بھی شامل کیا ہے۔ 

ورلڈ کپ فٹ بال، سیمی فائنل
شکیل یامین کانگا

فہد خان کا ماسکو سے جنگ سے باتیں کرتے ہوئے کہنا تھاکہ یہ پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ہے کہ ہمارے بچے نے ورلڈ کپ میں پہلی بار پاکستان کا پرچم اٹھائے اپنے ملک کی نمائندگیکی۔ فہد خان نے فٹ بال فار فرینڈ شپ پروگرام کے ہیڈ ولادیمیر کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نےاس پروگرام کے تحت پاکستان کو جو عزت دی ہے اس پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور فٹ بال فار فرینڈ شپ پروگرام کو مستقبل میں پورے پاکستان میں پھیلائیں گے تاکہ مزید باصلاحیت افراد سامنے آئیں ۔فٹبال ورلڈ کپ 2018 ء کا سب سے بڑا اپ سیٹ میکسیکو نے دفاعی چیمپئن جرمنی کو شکست دیکر کیا۔ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کی تاریخ رہی ہے کہ بڑی ٹیموں کو چھوٹی ٹیموں کے خلاف زیادہ محنت و مشقت کرنی پڑتی ہے۔ 

ورلڈ کپ فٹ بال، سیمی فائنل

چھوٹی ٹیموں سے منسلک کھلاڑی پورا سیزن ساتھ کھیلتے ہیں اس کا ایڈوانٹیج انہیں ملتا ہے جبکہ بڑی ٹیموں کے بیشتر کھلاڑی ملک سے باہر بڑی بڑی لیگس میں شرکت کررہے ہوتے ہیں اس لئے ٹیم کے ساتھ ان کا کمبی نیشن بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چین کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ 2018 کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی لیکن اس کے باوجود دنیا بھر کے دیگر ملکوں کی طرح چینی کے عوام بھی کھیلوں کے سب سے بڑے عالمی مقابلوں کے بخار میں مبتلا ہیں۔چین میں لوگوں کے فٹبال کے جنون میں مبتلا ہونے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ عالمی کپ میں اب تک اربوں روپے کا سٹہ کھیلا جاچکا ہے،جاپان کی ٹیم نے ایونٹ میں اپنے پہلے ہی میچ میںکولمبیا کو 1-2 سے اپ سیٹ شکست دی تھی جس کے بعد جاپانی شائقین کا جشن عروج پر تھا، مگر انہوں نے اپنی تہذیب کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے اختتام پر تمام کچرا اٹھا کر اپنی نشستوں کو صاف کردیا ، روس کی ٹیم کی کار کردگی کو یہاں کی عوام نے زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے

تازہ ترین
تازہ ترین