• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری اور فریال تالپورایف آئی اےاسٹیٹ بنک سرکل طلب

زرداری اور فریال تالپورایف آئی اےاسٹیٹ بنک سرکل طلب

ایف آئی اے نے سابق صدرآصف علی زرداری اور فریال تالپورکونوٹس جاری کرتے ہوئے 11جولائی کو ایف آئی اےاسٹیٹ بنک سرکل طلب

کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اور فریال تالپورکونوٹس منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے انسپکٹر محمد علی ابڑو کی جانب سےجاری کیے گئے۔

یہ بھی پڑھئے:زرداری اور فریال تالپور کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل

ایف آئی اے بے نامی اکاؤنٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں 32 افراد کے خلاف تحقیقات کررہی ہے جس کے سلسلے میں آصف زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی کو گزشتہ دنوں گرفتار کیا گیا جب کہ سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کا نام بھی سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا جاچکا ہے جس کے بعد دونوں کےبیرون ملک جانے پر پابندی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:زرداری سمیت 20 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

ایف آئی اے نے تحقیقات کے لیے7 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جب کہ سپریم کورٹ نے اسی کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کو 12 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے عدالت نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین اور  آصف زرداری کے قریبی دوست حسین لوائی اور نجی بینک کے نائب صدر طلحہ رضا کو 11جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا ہے۔

تازہ ترین