راولپنڈی (نمائندہ جنگ ) تیسری بحریہ ٹائون انٹرنیشنل ویمن اسکواش ٹورنامنٹ 2016ء کا کوالیفائنگ رائونڈمنگل سے سفاری کلب راولپنڈی میں ہو رہا ہے جس میں 6ممالک کی 15خواتین سمیت 31کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں 15000امریکی ڈالر انعامی رقم کے ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب بدھ کو سہ پہر ساڑھے تین بجے ہوگی۔ مین رائونڈ جمعرات 25 فروری سے شروع ہوگا ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ، ہانگ کانگ، مصر، انڈونیشیا، ملائشیاء اور میزبان ملک پاکستان کی سینئرخواتین اسکواش کھلاڑی شرکت کررہی ہیں ۔ ٹاپ سیڈ عالمی نمبر33جنوبی افریقہ کی سیولی واٹرس ہیں۔ بحریہ ٹائون کی ڈائریکٹر پراجیکٹس کلب اینڈ ریسٹورنٹس سطوت بابر کے مطابق ٹورنامنٹ تین سال سے باقاعدہ منعقد ہورہا ہے اور رواں سال اسکواش کی عالمی تنظیم پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کاپاکستان میں واحد ویمن ایونٹ ہے ۔