آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 26؍ جمادی الثانی 1441ھ 21؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

غزل: چاند بھی نکلا، ستارے بھی برابر نکلے

احمد مشتاق

چاند بھی نکلا، ستارے بھی برابر نکلے

مجھ سے اچھے تو، شبِ غم کے مقدر نکلے

شام ہوتے ہی برسنے لگے، کالے بادل

صبح دم لوگ، دریچوں میں کُھلے سر نکلے

کل ہی جن کو، تری پلکوں پہ کہیں دیکھا تھا

رات اُسی طرح کے تارے، مری چھت پر نکلے

دھوپ، ساون کی بہت تیز ہے، دل ڈوبتا ہے

اس سے کہہ دو کہ ابھی گھر سے نہ باہر نکلے

پیار کی شاخ تو جلدی ہی ثمر لے آئی

درد کے پھول، بڑی دیر میں جاکر نکلے

دلِ ہنگامہ طلب! یہ بھی خبر ہے تجھ کو

مدتیں ہوگئیں، اک شخص کو باہر نکلے

قرطاسِ ادب سے مزید
غزلیں سے مزید