امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حقیقی احتساب کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا،انتخابات کے ساتھ ساتھ احتساب بھی ہو۔
باجوڑ کے صدر مقام خار میں انتخابی جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں فرد،خاندان اور جتھوں کی حکمرانی ہو۔
انہوں نے کہا کہ میں وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ 25جولائی کو جماعت اسلامی باجوڑ کے دونوں حلقوں سے کلین سوئپ کرے گی ۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ باجوڑ کے عوام کی امید یں جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں، ایک کرپشن فری پاکستان، کلین پاکستان اور گرین پاکستان ہی متحدہ مجلس عمل کا منشور ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ اس میں ملک فرد ،خاندانوں اور جتھوں کے بجائے قانون اور آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں،ایم ایم اے کی طرف لوگ رجوع کررہے ہیں۔