سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ہماری برداشت کا مزید امتحان نہ لیا جائے ۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میںنوازشریف نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن تمام انتظامات اپنے ہاتھ میں لے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے ،یہ کسی اور کاکام نہیں ۔
نوازشریف نے یہ بھی کہا کہ جو کچھ آج ہورہا ہے کہ اس سے الیکشن کو نقصان پہنچ چکا ہے ۔
ان کا کہناتھاکہ ن لیگ کے بندوں کو توڑ کر عمران خان کی پارٹی سے جوڑا جارہا ہے ،یہ سب صرف ن لیگ کیخلاف ہورہا ہے کسی اور پارٹی کے خلاف نہیں۔