کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور رہنما حیدر عباس رضوی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ خصوصی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی ۔سماعت کے دوران عدا لت میں تفتیشی آفیسر کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد ملک سے باہر ہیں جس کی وجہ سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں ہوسکی۔ جبکہ حیدر عباس رضوی کا کچھ پتا نہیں ہے۔لہٰذا مہلت دی جائے۔