حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص ؓفرماتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ (تمام) مسلمانوں میں (سب سے) اچھامسلمان کون ہے؟ تو آپ ﷺنے ارشاد فرمایا کہ جس کے ہاتھ اور زبان (کی ایذا رسانی )سے دوسرے مسلمان محفوظ ہوں۔(صحیح بخاری) ایک حدیث میں آیاہے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو تو اسے چاہیے کہ اچھی بات کہے یا خاموش رہے۔ (بخاری ومسلم)