• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعتیں پیچھے ، آزاد امیدوار آگے ؟

سیاسی جماعتیں پیچھے ، آزاد امیدوار آگے ؟

عام انتخابات 2018ء میں آزاد امیدواروں نے تعداد میں سیاسی جماعتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مجموعی 849نشستوں پر 6ہزار سے زائد آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کےلئے مجموعی طورپر 11ہزار 855امیدواروں نے ووٹرز کے پاس جانے کا حوصلہ پیدا کیا ہے ،ن لیگ ،پی پی ،پی ٹی آئی ،ایم ایم اے سمیت پاکستان بھر کی سیاسی جماعتوں نے 5ہزار 500امیدوار کو ٹکٹ جاری کئے ہیں۔

اس کے مقابلے میں ملک بھر سے 6ہزار سے زائد آزاد امیدوار الیکشن چلارہے ہیں،سیاسی جماعتوں نے سب سے زیادہ ٹکٹ پی ٹی آئی نے جاری کئےجن کی تعداد 769ہے ۔

دوسرے نمبر پر پی پی ،تیسرے نمبر ن لیگ اور چوتھے نمبر پر ایم ایم اے ہے جس نے بالترتیب 642،639 اور 583امیدوار انتخابی میدان میں اتارے ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق ماضی کے مقابلے میں اس بار مذہبی جماعتوں نے غیر معمولی تعداد میں امیدوار انتخابی اکھاڑے میں اتارے ہیں ،ایم ایم اے کے علاوہ تحریک لبیک پاکستان نے 556، اللہ اکبر تحریک نے 240، تحریک لبیک اسلامی نے 100،جے یو آئی نظریاتی اور جے یو پی نورانی نے 25،25 اور جے یوآئی (س) نے 26امیدوار وں کو ٹکٹ دئیے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مقابلے میں پاک سرزمین پارٹی نے زیادہ امیدواروں کو سیاسی میدان میں اتارا ہے ،ایم کیو ایم نے 94 جبکہ پی ایس پی نے 148امیدواروں کو انتخابی دنگل میں اتار دیا ۔

اے این پی کے 187بلوچستان عوامی پارٹی کے64،بی این پی کے57امیدوار میدان میں موجود ہیں،بی این پی عوامی نے 32، قومی وطن پارٹی نے 68،آل پاکستان مسلم لیگ نے 154 امیدوار میدان میں اتارے ۔

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے 39، پی ٹی آئی نظریاتی کے35، پی ٹی آئی گلالئی کے9امیدوارانتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔

تازہ ترین