• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ فٹ بال کپ آن ریکارڈ:فرانس تیسری بار فائنل میں پہنچا

کراچی (عبدالحفیظ نوری) فرانس تیسری بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے۔ اس سے قبل1998 (ونر) اور 2006 کے فائنلز کے لئے بھی کوالیفائی کیا تھا۔ یورپی ممالک میں صرف جرمنی (8) اور اٹلی (6) نے زیادہ فائنلز کھیلے ہیں۔ دسمبر2016 میں اسپین سے دوستانہ میچ کے بعد بیلجیم کی پہلی شکست ہے۔ فرانس نے ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں بلجیم کو تین بار ہرایا۔ سیمی فائنل میں گیند پر64فیصد گرفت رکھنے کے باوجود فرانس کے29 کے مقابلے میں بیلجیم نے گول پر9 ٹرائیکی۔ گریزمین بڑے ٹورنامنٹس (ورلڈ کپ اور یورپین چیمپئن شپ) میں کئے گئے20 میں سے13گول میں براہ راست ملوث رہے۔ 9 گول کئے اور4 میں معاونت کی۔ فرانس نے 20 سال قبل برازیل کو صفر۔3 سے ہرا کر ورلڈ کپ جیتا تھا۔ فرانس نے گروپ میچوں میں بڑی محتاط حکمت عملی اختیار کی۔ آسٹریلیا کو محض ’’اون گول‘‘ کے ذریعے ہرایا۔ پیرو کو صفر۔1گول سے شکست دی۔ ڈنمارک کے خلاف میچ بغیر کسی گول کے برابر کھیلا۔ البتہ پری کوارٹر فائنل میں ایمباپے کے دو گول کے ذریعے ارجنٹائن کو4-3گول سے ہرایا۔ بیلجیم نے2018 کے ورلڈ کپ میں ریکارڈ14گول اسکور کئے۔ ریکارڈ برازیل کا ہے جس نے 2002 کے ورلڈ کپ میں15 گول بنائے تھے۔ گروپ میں جاپان کے خلاف صفر۔2 گول کے خسارے میں جانے کے باوجود بلجیم نے میچ3-2گول سے جیتا تھا لیکن فرانس کے خلاف وہ اپنا مثالی ٹیم گیم پیش کرنے میں ناکام رہے۔ یہ بھی حیران کن حقیقت ہے کہ فرانس کے تھیئری ہنری جنہوں نے اپنے ملک کے لئے123میچوں میں53گول کئے، وہ 1998ء کی ورلڈ کپ اور 2000 کی یورپین چیمپئن شپ کی فاتح فرانس ٹیم کے رکن رہے۔ 2018 کے ورلڈ کپ میں بیلجیم ٹیم کے اسسٹنٹ منیجر رہے۔
تازہ ترین