• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی پارٹیوں کی پرویز خٹک کے حلقے میں انتخابی مہم تیز

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہونیوالے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے سراج محمد خان، این اے 26نوشہرہ سےامیدوار حاجی نواب خان اور مسلم لیگ نوشہرہ کے صدر صاحبزادہ حمزہ خان نے کامیابی کیلئے رابطہ عوام مہم کاسلسلہ تیز کردیاجبکہ پی ٹی آئی کے ناراض عہدیداروں اور کارکنوں سے بھی رابطےشروع کردیئے، پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرنے اور تحریک لبیک یا رسول اللہ میں شامل ہونے والےسید حیدر علی باچا نےبھی پی کے 64 میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے مقابلہ کیلئےبھی انتخابی مہم تیز کردی اور اکبر پورہ، جبہ دائودزئی، زخی جات، گڑھی مومن،کیمپ کورونہ، ترخہ، کڑوی، سبانڈہ، شیخ اسماعیل اور چوکی درب میں پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنوں نے بھی ان کی حمایت کردیاہے جبکہ مسلم لیگ میں شمولیت کرنیوالے تحریک انصاف کے بانی رہنما ساجد گمریانی نے بھی پرویز خٹک کے خلاف انتخابی مہم کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
تازہ ترین