بینکاک ( نیوز ڈیسک ) تھائی لینڈ کی جونئیر فٹ بال ٹیم غار سے زندہ بچ نکلنے کے بعد پہلی بار منظرِ عام پر آ گئی۔
اسپتال میں موجود ان بچوں کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے ، جس میں وہ اسپتال کے بستروں پر مسکراتے اور ہاتھ لہراتے دکھائی دے رہے ہیں ۔
انہیں دو ہفتوں بعد تھائی بحریہ کے کمانڈوز نے کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد سیلابی پانی سے بھرے زیرِ زمین غار سے باحفاظت نکالا تھا ۔
اس حوالے سے ریسکیو مشن کے سربراہ نارونگسیک آساٹانکورنیک کا ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ایک حادثہ تھا اور ان بچوں کی کمشدگی کا الزام کسی پر بھی عائد نہیں کیا جا سکتا ۔
اس نیوز کانفرنس کے دوران ان بچوں کی یہ ویڈیو بھی دکھائی گئی تھی ۔