• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف درخواست دائر

لاہور(ایجنسیاں) ہائی کورٹ میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف درخواست لائیرز فانڈیشن فار جسٹس کی طرف سے قانون دان اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کا قانون 18ویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکا ہے، اس کے باوجود ملک کے تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص کو اس قانون کے تحت سزا دی گئی جو کہ ختم(مردہ)ہو چکا ہے، اس لئے نیب کے آرڈر کو کالعدم قرار دیا جائے۔
تازہ ترین