• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ فٹ بال کپ،کروشیا پہلی بار فائنل میں پہنچ گیا


لوزنیکی ، ماسکو (شکیل یامین کانگا/نمائندہ خصوصی)کروشیا نے سابق عالمی چیمپئن انگلینڈ کو اضافی وقت میں 2-1سے شکست دے کر ورلڈ کپ فٹبال فائنل کھیلنے کا پہلی بار اعزاز حاصل کرلیا ، میچ کے پانچویں منٹ میں انگلینڈ نے ٹرپیئر کے فری کک پر گول کے ذریعے برتری حاصل کی لیکن کروشیا کے پیریسچ نے 68ویں منٹ میں گول برابر کردیا جبکہ دوسرا اور فیصلہ کن گول 109ویں منٹ میں ان کے اسٹار کھلاڑی مینڈوز کچ نے تنگ زاویے سے کیا۔اب 15جولائی(اتوار)کو کروشیا کا فائنل میں مقابلہ فرانس سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق، اعصاب شکن مقابلے کے 109 ویں منٹ میں ماریو منڈزوکچ کے شاندار گول کی بدولت کروشیا نے انگلینڈ کو 2-1 کی شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا جہاں اس کا مقابلہ اتوارکوفرانس سے ہوگا۔ فائنل ماسکو کے لوزنیکی اسٹیڈیم میںمیں کھیلا جائے گا۔تیسری پوزیشن کا میچ ہفتے کو سینٹ پیٹرز برگ کے کرستوسکی فٹ بال اسٹیڈیم میں بلجیم اور انگلینڈکےدرمیان ہوگا۔کروشیا کی ٹیم اس سے قبل 1998ء میں بھی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔ کھیل مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا۔میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے 30 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا۔ 28 سال کے بعد انگلینڈنے ورلڈ کپ فٹ بال کے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا لیکن کروشیا نے اس کی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو خاک میں ملا دیا۔

تازہ ترین