لاہور(نمائندہ جنگ) نگران وزیر داخلہ پنجاب شوکت جاوید نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو لاہور ایئرپورٹ پر ہی گرفتار کر لیا جائے گا کسی نے بدمزگی پھیلانے کی کوشش کی تو رینجرز اور پولیس حرکت میں آ ئیگی، جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ پنجاب شوکت جاوید نےکہا کہ لیگی کارکن پرامن رہے تو ایکشن نہیں ہو گا ۔